top of page

سرسید اورعلی گڑھ تحریکپر

دو اہم ترین ماخذ

فکر ونظر اور تہذیب الاخلاق(عہد جدہد) کا اشاریہ

 

مرتّبۂ

ڈاکٹر شائستہ خان

Sir Syed aur Aliarh Tahreek par Do Aham Tarin Maakhaz

  • تہذیب الاخلاق، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا موجودہ ماہنامہ جو سر سید نے انیسویں صدی میں شروع کیا تھا،اور سید حامد صاحب مرحوم نے اپنے عہد وائس چانسلری میں جس کا از سرِ نو ۱۹۸۲ء میں اجراء کیا، اس میں علی گڑھ تحریک اور سر سید پر بہت اچھا مواد جمع ہوتا گیا ہے: چند ایک تحریروں کو چھوڑ کر بقیہ سارے مضامین، امید ہے، بنیادی حوالوں کا کام دیتے رہیں گے۔

              اسی طرح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا سہ ماہی پرچہ فکر ونظر پچھلی صدی میں جنوری ۱۹۶۰ء سے نکلنا شروع ہوا، اور، شکر ہے،۲۰۱۷ء کے اواخر تک جاری ہے۔ فکر ونظر نے چار شمارے مشاہیر علی گڑھ کے لئے وقف کیے اور تہذیب الاخلاق کی طرح بہت سے مشاہیر جمع کر دیئے۔ہر مجلد کا نام کارواں رکھا۔ فکر ونظر : پہلا کارواں جنوری -ستمبر ۱۹۸۵ء میں نکلا (مرتب نور الحسن نقوی)، دوسرا کارواں ۱۹۸۶ء (نور الحسن نقوی) تیسرا کارواں حصہ اول، جنوری- جولائی ۱۹۸۸ء (مرتب شہر یار- نور الحسن نقوی) اور تیسرا کارواں حصہ دوم مارچ ۱۹۹۱ء میں نکلا(مرتب شہریار) ۔ تہذیب الاخلاق یوم سر سید پر خصوصی نمبر نکالتا رہا ہے، آٹھ خاص نمبر ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی نے نکالے یہ ۱۳-۲۰۱۴ء کی بات ہے۔

              سر سید اور علی گڑھ تحریک پر تہذیب الاخلاق کے آٹھ اور فکر و نظر کے چار مجلدات میں جو تحریریں شائع ہوئیں ان میں دس پانچ ’مکررات‘ بھی ہیں اس معنی میں کہ کہیں کہیں ایک شخص پر دو یا تین صاحبوں نے بھی لکھا ہے۔

              ان مشاہیر کے متلاشی کو کبھی کبھی دو ایک منٹ کے بجائے دو ایک گھنٹے بھی لگ جاتے ہیں۔ ہم نے سوچا یہ وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے اور تہذیب الاخلاق (+) فکر ونظر کے ان خصوصی شماروں، اور دونوں پرچوں کے عام شماروں میں شامل مشاہیر کو یکجا کر دیا جائے۔

              مآخذ کے طور سے علی گڑھ پر ان دونوں اہم ترین پرچوں کے مشتملات ابجدی ترتیب میں پیش خدمت ہیں۔ ایک کام اور بھی کرنے کا تھا؛ وہ بھی ہوگیا۔ یعنی، ان سب تحریروں کے لکھنے والوں کے ناموں کا اشاریہ بھی بن گیا۔ موضوعاتی اشاریہ البتہ رہ گیا، وہ پھر کبھی۔

                                                                                 (ش)

Product Page: Stores_Product_Widget
bottom of page