top of page
Search

سرسید ڈے پر ایک اہم دریافت۔ سرسید کے قائم کردہ مراد آباد کا پنچایتی مدرسہ

یوم سرسید پر ایک خوشخبری ملی: علی گڑھ کے ڈاکٹر اصغر عباس نے 2021 کے یوم سرسید پر ایک اہم دریافت پیش کرکے اس سال کا سب سے نایاب تحفہ پیش کر دیا ہے۔

ڈاکٹر اصغر عباس جو علی گڑھ کے شعبہ اردو کے سابق چیرمین ہیں، سرسید پر خصوصی مطالعات کے لئے معروف ہیں، ان کی یہ دریافت جس کا عنوان ہے ’’مراد آباد کا پنچایتی مدرسہ سرسید تحریک کا نقطہ آغاز‘‘ خدا بخش لائبریری نے خاص سرسید ڈے پر اس کی اشاعت کی خوشخبری دے کر سرسید کو پسند کرنے والوں کی خوشی دوبالا کردی ہے۔ اس نادر پیشکش نے اس مدرسے کے سلسلے کی دیگر تفصیلات کے علاوہ مختلف درجات کا نصاب طلبہ کے نام (بلدیو سہائے درجہ ششم، وزیر احمد بھی، مجیب اللہ بھی، للتا پرشاد بھی) بھی ہیں۔

مدرسہ کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر اصغر عباس نے اپنے اس مضمون میں اس پنچایتی مدرسۂ مراد آباد کا پورا متن دے دیا ہے۔ جس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسی تفصیلات بھی ہیں کہ مختلف تہوہاروں پر کب کب تعطیلات ہوگی۔

غرض سرسید کی یاد میں سترہ اکتوبر کو ان کا جشن پیدائش منانے والوں کے لئے اس خاص موقع پر یہ اچھا تحفہ خدا بخش لائبریری کی طرف سے شائع ہوگیا۔ یہ پورا متن اور اس کا پورا تعارف خدا بخش لائبریری جرنل کے تازہ شمارہ جولائی۔ستمبر 2021 کی سہ ماہی پیشکش میں شامل ہے۔ اس دریافت کے پیش کرنے والے ڈاکٹر اصغر عباس نے لکھا ہے کہ یہ ایک کتابچہ ہے جو انگریزی اردو دونوں میں ہے، اور علی گڑھ کی مولانا آزاد لائبریری میں محفوظ ہے۔



Archive photograph of Original Moradabad School building, founded by Sir Syed Ahmad Khan

69 views0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page